منگل کے دن سفر کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ منگل کو سفر کرنا یا اور کوئی کام کرنا کیسا ہے؟ 
 جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں 
 سائل :محمد پرویز خان شاہجہاں پور 
 

جواب


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 الجواب بعون الملک الوھاب :سفر ہو یا اور کوئی کام ہر دن جائز ہے البتہ سفر کی شروعات جمعرات کو کرنا سنت ہے

ہاں منگل کو کپڑا نہ کاٹنا بہتر ہے اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :جو کپڑا منگل کے دن قطع ہو وہ جلے گا یا ڈوبے گا یا چوری ہو جائے گا 


(ملفوظات اعلی حضرت ح ٢ ص ٢٦٨ مطبع :مکتبۃ المدینہ) 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور،محمدی، لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٣/محرم الحرام ١٤٤٣ ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *