مسلک اعلیٰ حضرت کا مخالف سنی ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں
کہ کچھ سنی بھائی بول رہے ہیں کہ بریلویوں نے نیا فتنہ پیدا کر دیا ہے
مسلک اعلی حضرت اور اعلی حضرت کو سو سال ہو چکے ہیں
اعلیٰ حضرت نے نہیں کہا کہ میرے مسلک پر چلو ایسی باتیں کرنے والوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہوگا رہنمائی فرمائیں
 اور تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
 سائل محمد سہیل رضا قادری لکھیم پوری
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

مسلک اعلیٰ حضرت کوئی نیا مسلک نہیں ہے بلکہ مسلک اعلیٰ حضرت سے مراد وہی مذہب حق ہے جو حضور علیہ السلام سے لیکر الی یومنا ھذا متوارث چلا آ رہا ہے تو مسلک اعلیٰ حضرت پر چلنا ہی در حقیقت مذہب حق پر چلنا ہے
 اسلام میں جب فرقۂ باطلہ پیدا ہوئے تو ان سے امتیاز کے لئے لفظ ” اہلسنت و جماعت” شائع ہوا پھر ماضی قریب میں کچھ ایسے فرقۂ باطلہ نمودار ہوئے جو کافر و مرتد ہونے کے با وجود اپنے آپ کو اہلسنت و جماعت کہتے، لکھتے جیسے دیوبندی،وہابی، مودودی تو مذہب حقہ کے امتیاز کے لئے اس
لفظ ” مسلک اعلیٰ حضرت ” کی ضرورت پڑی کہ جو مسلک اعلیٰ کا ماننے والا ہے وہی سچا مسلمان ہے 
(مستفاد از فتاویٰ شارح بخاری ج ٣ ص ٣٧٧) 
 اس دور میں مسلک اعلیٰ پر قائم رہنا یہی سنی صحیح العقیدہ ہونے کی دلیل ہے. اب جو یہ کہے کہ ” مسلک اعلیٰ حضرت پر چلو ” یہ بریلویوں نے نیا فتنہ پیدا کر دیا تو یقیناً وہ مذہب حق پر وار کر رہا ہے ایسا کہنے والا یقینا سنی صحیح العقیدہ نہیں ہو سکتا یقینا ایسے جملے دین کی بربادی کا سبب ہیں اس لئے ایسا بولنے والوں کو چاہئے کہ فورا توبہ و استغفار کریں. 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور،محمدی لکھیم پور کھیری

 ٩/جمادی الاولیٰ ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *