فجر اور عصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فجر اور عصر کے بعد قضا نماز ادا کر سکتے ہیں یا نہیں؟
 المستفتی :محمد عثمان واحدی لکھیم پور کھیری 
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 جی ادا کر سکتے ہیں. قضا نماز کسی بھی وقت ادا کر سکتے ہیں .سوائے طلوع، زوال، اور غروب کے
 فتاویٰ عالمگیری میں ہے
 
ثم لیس للقضاء وقت معين بل جميع اوقات العمر وقت له إلا من ثلثة:منھا وقت طلوع الشمس ووقت الزوال ووقت غروب الشمس فإنه لا تجوز الصلوٰۃ في ھذه الأوقات كذا فی البحر الرائق 

فتاویٰ ہندیہ ج ١ کتاب الصلوٰۃ باب قضاء الفوائت ص ١٣٤/دار الکتب العلمیہ

 در مختار میں ہے
 
وجمیع أوقات العمر وقت القضاء إلا الثلاثة المنھیة 

در مختار کتاب الصلوۃ باب قضاء الفوائت ص ٩٧/دار الکتب العلمیہ

 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری 

٢٧/جمادی الاولیٰ ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *