سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد سلام عرض ہے کہ ایک مرغا ہے جسکو کسی کُتّے نے پکڑ لیا تھا ایک پر ٹیڑھا ہو گیا ہے تو کیا اس مرغے پر فاتحہ ہو جائیگی
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد فیض رضا ہاشمی سکندرآباد لکھیم پور
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صورت مستفسرہ میں بلا کسی کراہت کے فاتحہ ہو جائے گی. کیوں کہ فاتحہ ایصال ثواب کا نام ہے اور ایصال کے لئے جانور کا عیب سے خالی ہونا ضروری نہیں
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی
١١/ذوالقعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ