شوہر کو دس سال کی سزا ہو جائے تو بیوی دوسرا نکاح کر سکتی ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کو دس سال کی سزا ہو گئی ہے اب اس کی بیوی ہندہ دوسری شادی کرنا چاہتی ہے تو کرسکتی ہے یا نہیں؟
 جواب عنایت فرمائیں
 المستفتی محمد انور خان علیمی  شراوستی 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 ہندہ دوسری شادی نہیں کر سکتی ہے جب تک کہ اس کا شوہر طلاق نہ دے دے یا مر نہ جائے۔اب چاہے اس کا شوہر جیل میں دس سال قید رہے یا بیس سال جب تک طلاق نہ دے گا تب تک ہندہ شادی نہیں کر سکتی ہے
۔
اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: اللہ عزوجل نے نکاح کی گرہ مرد کے ہاتھ میں رکھی ہے۔ 


قال عزوجل: بیدہ عقدۃ النکاح یعنی الزوج فی قول علی وسعید بن المسیب وسعید بن جبیر وغیرھم رضی ﷲ تعالٰی عنھم۔ 
اسی (خاوند) کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔ حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعالٰی عنہ، سعید بن مسیب اور سعید بن جبیر رضی اللہ تعالٰی عنہم نے خاوند مراد لیا ہے۔ 

 ( فتاوی رضویہ شریف ج ۱۱ ص ۳۱۳ رضا فائونڈیشن لاہور)
 لہذا جب زید طلاق دے دے تو تین حیض کامل گزرنے کے بعد ہندہ کو نکاح کرنا حلال ہوگا جس سے چاہے نکاح کرلے،
 قال سبحنہ وتعالٰی 
والمطلقٰت یتربصن بانفسھن ثلٰثۃ قروء۔ 
طلاق شدہ عورتیں اپنے کو تین حیض تک پابند رکھیں
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد اشفاق عطاری

خادم دارالافتاء سنی شرعی بورڈ آف نیپال 

٢١/جمادی الثانی ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

لڑکا، لڑکی خود ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال   السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *