سجدہ سہو کرنے کے بعد پھر کوئی واجب چھوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال

السلام عليكم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 اگر التحیات میں کچھ چھوٹ گیا اور سجدہ سہو بھی کر لیا جب دوبارہ التحیات پڑھا تو پھر کچھ چھوٹ گیا تو اب کیا کریں؟ 
المستفتی الطاف حسین ریاسی جموں کشمیر 
 
جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

 الجواب بعون الملك الوھاب
 پورا تشہد پڑھنا واجب ہے کچھ چھوٹ گیا اور قعدہ اخیرہ میں سجدہ سہو بھی کر لیا پھر اس کے بعد بھی التحیات میں سے کچھ چھوٹ گیا تو اس صورت میں دوبارہ سجدہ سہو نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اسی ایک سجدہ سہو سے کام چل جائے گا۔ 
جیسا کہ فتاوی یارعلوی میں ہے کہ دوبارہ سجدہ سہو واجب نہیں دلائل ملاحظہ ہو۔ سجدہ سہو ان امور میں سے ہے جس کی تکرار نہیں ہوتی ۔ اسی لئے سلام تک موخر کیا گیا ہے۔
 
ان سجود السہو مما لا یتکرر فیوخر عن السلام

 (هدايه باب سجدۃ السہو ص ١٥٦)
 تکرار سجدہ سہو سے بچنے کے لئے اسے موخر کیا گیا ہے اگر پھر سجدہ سہو کا حکم کیا جائے تو تکرار لازم آئے گا۔ موخر کیا جانا بے معنی ہوا۔ 
 

ان سجدة السهو لتكميل الصلوة فإذا اكملها بسجدة السهو فلا حاجة إلى سجدة السهو مرة أخرى والا لزم التكميل بعد التكميل فيودى الى مالا يتناهى وهذا خلاف المعمول والمفروض

سجدہ سہو تکمیل صلوة کے لئے ہے جب ایک مرتبہ تکمیل کرلی گئی تو پھر تکمیل کی تکمیل نہیں ہوتی جو لا متنا ہی کو۔ مشیر ہوگا۔
جماعت کثیرہ جیسے کہ جمعہ وعیدین میں سجدہ سہو کی رخصت دی گئی ہے اس لئے کہ حالات امام سے عدم واقفیت کی بنا پر لوگ سلام اول ہی کو آخری سلام سمجھ کر نماز سے الگ ہو جائیں گے اسی طرح یہاں بھی بصورت اقتدا لوگ سلام ثانی برائے سہو کو سلام آخر سمجھ کر نماز سے الگ ہو جائیں گے۔یہاں تو یہ اشتباہ جماعت کثیر ہو یا نہ ہو بہر صورت ہے۔ لہذا دوبارہ سجدہ سہو نہیں ہونا چاہئے۔ رہا منفرد اگر چہ اس کے لئے اشتباہ کی جا نہیں مگر تکرار سجدہ سہو اور تکمیل کے بعد تکمیل ضروری ہے۔
تکرار سجدہ سہو کے عدم جواز پر اجماع ہے۔
 ھدایہ باب سجدة السہو ص ١٥٦ کا حاشیہ نبمر ٢٣ 
 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیرمحمد اشفاق عطاری


٩/جمادی الأخری ١٥٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *