سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ راکھی باندھنا یا بندھوانا کیسا ہے
مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں
سائل :محمد رفیع رضوی بہرائچ شریف
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
راکھی ہندوؤں کا قومی تہوار ہے مسلمانوں کو راکھی باندھنا یا بندھوانا ناجائز وحرام ہے جو ایسا کرے وہ فاسق وفاجر سخت گنہگار لائقِ غضب قہار ہے اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے
(اسی طرح فتاویٰ شارح بخاری ج ٢ ص ٥٦٦ میں ہے)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
حبیب الرحمن مدنی غفر لہ
مہراج گنج بہرائچ شریف یوپی
١٢/محرم الحرام ١٤٤٣ھ