دیوبندی، وہابی کی اذان کا جواب دیا جائے گا کہ نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وہابی کی اذان کا جواب دیا جائے گا یا نہیں؟
 جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
 سائل :حافظ محمد رضوان واحدی لکھیم پور کھیری
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 دیوبندی ، وہابی وغیرہ کی اذان کا جواب نہیں البتہ اسم جلالت کے جواب میں جل جلالہ اور رسول پاک کے نام پر درود شریف پڑھا جائے ۔اور انگوٹھے چوم کر آنکھوں سے لگائے جائیں کہ چومنا مستحب ہے
 جیسا کہ میرے آقا اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ: اسم جلالت پر کلمہ تعظیم اور نامِ رسالت پر درود شریف پڑھیں گے اگرچہ یہ اسمائے طیبہ کسی کی زبان سے اداہوں مگر وہابی کی اذان اذان میں شمار نہیں جواب کی حاجت نہیں، اور اہلسنت کو اُس پر اکتفا کی اجازت نہیں بلکہ ضرور دوبارہ اذان کہیں

 ( فتاوی رضویہ شریف ج ۵ ص ۴۲۲ رضا فائونڈیشن لاہور)
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد اشفاق عطاری

٢٤/جون ٢٠٢١ء

About حسنین مصباحی

Check Also

قبل اذان واقامت درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *