سوال
دس درہم مہر کا وزن چاندی کے حساب سے کتنا ہے اور اس کی قیمت کیا ہے
جواب
دس درہم کا وزن دو تولہ ساڑھے سات ماشہ(30.618گرام)چاندی ہے. 1
چاندی کا ریٹ گھٹتا بڑھتا رہتا ہے اس لئے قیمت بتانا مشکل ہے جب ادا کرنا ہو تو مارکیٹ میں مذکورہ بالا وزن چاندی کا ریٹ معلوم کر کے ادا کر دیا جائے.
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
1 حاشیۂ بہار شریعت ج ٢ ح ٧ کتاب النکاح مہر کا بیان ص ٦٤ /مجلس المدینۃ العلمیہ