دس بیویوں کی کہانی سننا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سید حبیبی یا دس بیویوں کی کہانی سنی جاتی ہے تو اس میں جو شیرینی ہوتی ہے لڈو تو وہ دس عورتوں کے علاوہ اور کوئی نہیں کھا سکتا
دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا میاں بیوی کے سوا کوئی اور نہیں کھا سکتا جیسے بچے یا کوئی اور؟   جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
 سائل چاند کاملین لکھیم پور کھیری
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب 
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 اولا دس بیویوں یا سید حبیبی کی کہانی و حکایات سننا اور پڑھنا ہی جائز نہیں ہے کیونکہ اس طرح کی کہانیاں خرافات و جزافات پر مشتمل ہوتی ہیں یہ سب بے اصل و بے سند ہیں لہذا انکا پڑھنا و سننا کسی طرح بھی جائز وروا نہیں ہے ،

اب رہی فاتحہ کی شیرینی کی بات تو اس کو بلا کراہت ہر ایک کو کھانا کھلانا جائز و درست ہے خواہ میاں بیوی ہوں یا بچے ،
یہ کہنا کہ دس عورتوں کے علاوہ کوئی اور نہیں کھا سکتا یہ شریعت پر افتراء و اختراع ہے 

 اللہ پاک نے کلام پاک کے اندر ارشاد فرمایا ہے 

یا ایھا الذین آمنوا لا تحرموا طیبات ما احل الله لکم 
 اے ایمان والو :تم حرام نہ کرو ان چیزوں کو جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہیں

 حدیث شریف میں ہے 
 الحلال ما احل الله فی کتابه والحرام ما حرم الله فی کتابه وما سکت فھو مما عفا عنه 
 ترجمہ ۔حلال وہ یے جسے اللہ نے اپنی کتاب میں حلال کیا اور حرام وہ ہے جسے اللہ نے اپنی کتاب میں حرام کیا اور جس سے سکوت فرمایا تو وہ معاف ہے 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ایاز حسین تسلیمی


ساکن محلہ ٹانڈہ متصل مسجد مدار اعظم بہیڑی ضلع بریلی
 یوپی انڈیا

٨/ذیقعدہ ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *