دار الحرب کسے کہتے ہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضرت دارالحرب کی تعریف کیا ہے

 
 سائل محمد ابوالحسن قادری نیپال
 

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ 

دارالحرب وہ ہے کہ جہاں بادشاہ اسلام کا حکم کبھی جاری نہ ہوا ہو جیسے روس،فرانس، جرمن، پرتگال وغیرھایورپ کے اکثر ممالک 
 یا بادشاہ اسلام کے احکام جاری ہوئے ہوں مگر پھر غلبہ کفار کے بعد شعائراسلام بالکل مٹا دیئے گئے ہوں اور وہاں کوئی مسلمان امان اول پر باقی نہ ہو اور یہ بھی شرط ہے کہ وہ دارالحرب سے ملحق ہو سلطنت اسلامیہ میں محصور نہ ہو 
 جیساکہ
فتاویٰ عالمگیری میں ہے
 

فی الزیادات انماتصیر دارالاسلام، دارالحرب بشروط ثلاثہ احدھااجراء احکام الکفارعلی سبیل الاشتھار وان لایحکم فیھا بحکم الاسلام والثانی ان تکون متصلةبدارالحرب لایتخلل بینھما بلد من بلاد الاسلام والثالث ان لایبقی فیھا مومن ولاذمی بامانہ الاول 

ماخوذ فتاویٰ فیض الرسول ج ٢ صفحہ نمبر ٣٨٦
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد نعمان اختر عفی عنہ

کشن گنج بہار

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *