سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچوں کے ختنہ میں دعوت کرنا کیسا ہے
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی :افضل حسین بنگال
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ختنہ کے موقع پر دعوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ ثواب ہے کہ ختنہ خوشی کا موقع ہے اور خوشی کے موقع پر دعوت کرنا سنت ہے
اسی طرح احکام شریعت/مطبوعہ نظامیہ کتاب گھر لاہور ح ٢ ص ١٦٦ پر ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
١٣/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ