” حب الوطن من الایمان” حدیث ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 عرض خدمت یہ ہے کہ ” حُب الوطن
من الایمان”
وطن سے محبّت ایمان کا حصہ ہے
یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں
 مدلل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی 
 المستفتی محمد قاسم رضوی بیسل پور پیلی بھیت یوپی 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

حب الوطن من الایمان حدیث سے ثابت نہیں 
فتاویٰ رضویہ میں ہے :امام بدرالدین زرکشی نے اپنے جز اور امام شمس الدین سخاوی نے مقاصد حسنہ اور امام خاتم الحفاظ جلال الدین سیوطی نے الدر المنتشرہ میں بالاتفاق اس روایت کو فرمایا:لم اقف علیه
میں اس سے آگاہ نہیں ہوسکا۔

امام سخاوی نے اس کی اصل ایک اعرابی بدوی اور حکیمان ہند کے کلام میں بتائی کما یظھر بالرجوع الیه
جیسا کہ اس کی طرف رجوع سے ظاہر ہے۔ 

 فتاویٰ رضویہ مترجم ج:١٥ ص:٢٩٦/مرکز اہلسنت برکات رضا
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ١/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

>

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *