السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لوگ کہتے ہیں کہ حافظ جاہل ہوتے ہیں اس طرح کہنا کیسا ہے؟
جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
سائل محمد ظفیرالدین رضوی
سمستی پور بہار
سمستی پور بہار
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
آپ نے جو سوال کیا ہے وہ مقولہ مشہور ہے کہ لوگ انہیں جو کہ صرف حافظ ہوتے ہیں جاہل کہہ دیتے ہیں حالانکہ یہ درست نہیں ہے. ایسے نہیں بولنا چاہیے جب وہ حافظ قرآن ہوگیا تو جاہل کیسے ؟
ہاں جو شخص عالم دین ہو قرآن کے معانی ومفاہیم سمجھنے والا ہو دین میں اس کا مرتبہ زیادہ ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو صرف حافظ ہو وہ جاہل ہے حافظ قرآن کو عالم نہ ہونے کیوجہ سے جاہل سے تعبیر کرنا صحیح نہیں ہے جو ایسا کہتے ہیں انہیں اس سے باز آنا چاہیے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی
استاد :جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو یوپی انڈیا
٢٢/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ