سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد سلام عرض ہے کہ جو چھوٹی چھوٹی باتوں میں جھوٹ بولے اس کے بارے میں کیا حکم ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
سائل امام الدین گجرات الھند
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:ایسا شخص جھوٹ بولنے کے سبب سخت گنہگار مستحق غضب قہار ہے اس پر واجب ہے کہ فورا توبہ کرے. جھوٹ بولنے والوں کے لیے قرآن وحدیث میں بڑی سخت وعیدیں آئی ہیں اور اسے منافق کی نشانی قرار دیا گیا ہے
ارشاد باری تعالیٰ ہے لعنة الله علی الکاذبین (القرآن)

حدیث شریف میں ہے
عن ابی ھریرة عن النبي صلی الله علیه وسلم قال: آیة المنافق ثلاث إذا حدث کذب وإذا وعد أخلف وإذا اؤتمن خان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا منافق کی علامتیں تین ہیں۔ جب بات کرے جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے اس کے خلاف کرے اور جب اس کو امین بنایا جائے تو خیانت کرے
(بخاری، کتاب الایمان حدیث نمبر ٣٣)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
١٨/ذوالحجۃ الحرام ١٤٤٣ھ