سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جیکٹ یا سوئٹر کا نچلا حصہ یعنی جو کمر کے پاس ہوتا ہے اس حصہ کو اگر اندر کو موڑ لیا جائے اور عموما سوئٹر کا حصہ لوگ لازمی طور سے اندر کو موڑ لیتے ہیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج ہے یا نہیں
یعنی یہ صورت کف ثوب کی ہوگی یا نہیں اگر ہوگی تو کیسے اور اگر نہیں ہوگی تو کیسے؟
برائے کرم وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بڑی نوازش ہوگی
سائل سید ابراہیم اشرفی
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
عموماً لوگ جیکٹ اور سوئٹر کا نچلا حصہ اندر کو موڑ لیتے ہیں یہ مکروہ نہیں ہے کہ اس کی وضع ہی ایسے ہوئی ہے اور مکروہ وہ ہے جو خلاف وضع ہو
تاج الفقہاء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اختر حسین علیمی صاحب قبلہ سوئٹر کے متعلق تحریر فرماتے ہیں
اگر اس کی وضع یوں ہی ہے کہ نیچے موڑ کر پہنا جائے جیسے تہبند باندھنے کا طریقہ ہے تو کف ثوب نہیں ہے۔کیونکہ اصطلاح فقہ میں کف ثوب کا معنی یہ ہے کہ عادت کے خلاف کپڑا موڑ کر پہنا جائے جب کہ یہاں موڑ کر پہننا خلاف عادت نہیں بلکہ موافق عادت ہے لہذا اسے کف ثوب نہیں کہا جاۓ گا

(فتاوی علیمیہ ج ١ ص ٢٣٤)
فلہٰذہ جیکٹ اور سوئٹر کا نچلا حصہ اندر موڑ کر نماز پڑھنا جائز ہے
ایسا ہی فتاویٰ مرکز تربیت افتا، جلد باب ما یکرہ فی الصلاۃ، ص: ٢٤٢پر ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد مبارک امجدی غفر لہ
محمدی لکھیم پور کھیری