سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ کچھ لوگوں کو گناہوں سے روکا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ جب خدا سے ڈر نہیں تو انسان سے کیا ڈر
اس طرح بولنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب عنایت فرمائیں
المستفتی :محمد سہراب عالم قادری
شیر پور. سیتا مڑھی بہار
شیر پور. سیتا مڑھی بہار
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
جب خدا سے ڈر نہیں تو انسان سے کیا ڈر. ایسا جملہ بولنے والے پر توبہ تجدید ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی لازم ہے
فتاوی شارح بخاری میں ہے
عام طور پر لوگ یہ جملہ بول دیتے ہیں جب انہیں کسی گناہ سے روکا جائے کہ جب خدا کا ڈر نہیں تو انسان کا کیا ڈر تو ایسا جملہ بولنے والے پر توبہ ،تجدید ایمان و نکاح لازم ہے
کتب عقائد میں تصریح ہے
فتاویٰ شارح بخاری ج ۱ ص ۱۸۹
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی
استاد :جامعہ امجدیہ گھوسی مئو