بیوی شوہر کے پاؤں دبانے سے انکار کر دے تو کیا حکم ہے؟

سوال

الـسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسلئہ ذیل کے بارے میں 
کہ
زید حافظ قرآن ہے اور وہ اپنی بیوی ہندہ سے کہتا ہے کہ تم میرا پیر کھینچ کے دبا دو مگر اسکی بیوی ہندہ قرآن کریم کی عظمت کو سمجھتے ہوئے زید کی اس بات سے انکار کر دیتی ہے تو کیا اب ہندہ اپنے شوہر کے اس حکم کو نا ماننے سے گنہگار ہوگی
شریعت کا کیا حکم ہے
 برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں اور ہمیں شکریہ کا موقع دیں
 سائل محمد خالد رضا غفرلہ سمپورنا نگر لکھیم پور
 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب


 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 زید نے اپنی بیوی ہندہ کو پیر دبانے کے لیے کہا اور ہندہ نے انکار کیا تو گناہ گار ہوٸی
کیونکہ عورت پر شوہر کے جاٸز امور و احکام کی اطاعت و فرماں برداری فرض ہے. اور حافظ قرآن کے پاؤں دبانے میں کوئی کراہت نہیں ہے

حضور ﷺ فرماتے ہیں
اگر شوہر اپنی عورت کو یہ حکم دے کہ وہ زرد رنگ کے پہاڑ سے پتھر اٹھا کر سیاہ پہاڑ پر لے جائے اور سیاہ پہاڑ سے پتھر اٹھا کر سفید پہاڑ پر لے جائے تو عورت کو اپنے شوہر کا یہ حکم بھی بجا لانا چاہئے 


 (مسند امام احمد ، ج۹ ، ص ۳۵۳)
  مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان رحمہ اللہ اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں
یہ فرمان مبارک مبالغے کے طور پر ہے
سیاہ وسفید پہاڑ قریب قریب نہیں ہوتے بلکہ دور دور ہوتے ہیں
مقصد یہ ہے کہ اگر خاوند
مشکل سے مشکل کام کا بھی حکم دے تب بھی بیوی اسے کرے
کالے پہاڑ کا پتھر سفید پہاڑ پر پہنچانا سخت مشکل ہے کہ بھاری بوجھ لے کر سفر کرنا ہے

 (مراٰۃ المناجیح جلد ۵ صفحہ ۱۰۶)

  اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
اور عورت پر مرد کا حق خاص امور متعلقہ زوجیت میں اللہ و رسول کے بعد تمام حقوق حتی کہ ماں باپ کے حق سے زائد ہے
ان امور میں اس کے احکام کی اطاعت اور اُس کے ناموس کی نگہداشت عورت پر فرض اہم ہے 

 (فتاوی رضویہ،جلد ٢٤،ص٣٨٠)
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ

نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا

 ١٢/رمضان المبارک ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *