السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صرف لڑکا اور لڑکی آپس میں بغیر گواہوں کے نکاح کر سکتے ہیں؟
مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
رامپور یوپی
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بغیر گواہوں کے نکاح فاسد ہے اگر کسی نے ایسا کیا تو لڑکا، لڑکی پر لازم ہے کہ فورا جدا ہو جائیں اور شرعی طور پر گواہوں کی موجودگی میں نکاح کریں
ولا ینعقد نکاح المسلمین إلا بحضور شاہدین عاقلین بالغین مسلمین الخ، أما اشتراط الشہادة فلقولہ علیہ السلام: لا نکاح إلا بشہود۔
حضور صدرالشریعہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ عورت سے کہا تو میری ہو گئ، اس نے کہا ہاں یا میں تیری ہوگئ یا عورت سے کہا بعوض اتنے کے میری عورت ہو جا، اس نے قبول کیا یا عورت نے مرد سے کہا میں نے تجھ سے اپنی شادی کی مرد نے قبول کیا یا مرد نے عورت سے کہا تونے اپنے کو میری عورت کیا، اس نے کہا کیا تو ان سب صورتوں میں نکاح ہو جائےگا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد محبوب عالم امجدی
آزاد نگر نچلول ضلع مہراجگنج یوپی الہند