سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو جانور بتوں کے نام پر چھوڑا جائے اسے پکڑ کر ذبح کرنا کیسا ہے ؟
سائل :محمد سہیل رضا قادری لکھیم پور
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ :الجواب بعون التواب
بتوں کے نام پر چھوڑنے سے جانور حرام نہیں ہوجاتا، البتہ چھوڑنے والے یہ نیت نہیں کرتے کہ اسے جو پکڑے مالک ہوجائے تو چھوڑے جانے کے بعد بھی وہ انہیں کی ملک ہوتا ہے لہذا ملک غیر ہونے کے سبب اسے پکڑنا ذبح کرنا کھانا شرعاً جائز نہیں ہاں مالک اجازت دیدے تو حلال جانور بعد ذبح شرعی کھانا ںلا شبہ جائز ہوگا
فتاویٰ رضویہ قدم ج ٨…ص ٣٣٩، رضا اکیڈمی ممبئی
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
خاک پائے علماء:ابو فرحان مشتاق احمد رضوی
جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیرشریف اتراکہنڈ
٢٥/ذوالقعدة الحرام ١٤٤٢ھ