ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آجکل عموما لوگ ایک ہاتھ سے مصافحہ کرتے ہیں اس طرح کرنا کیسا ہے؟
سائل محمد سہیل رضا قادری لکھیم پوری
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا سنت ہے جو لوگ صرف ایک ہاتھ سے مصافحہ کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کریں ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا خلاف سنت ہے 
 حدیث شریف میں ہے
 
إبن مسعود یقول علمنی رسول الله صلی الله علیه وسلم وکفی بین کفیه التشھد 
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے تشہد سکھایا، اس وقت میرا ہاتھ نبی کریم ﷺ کی ہتھیلیوں کے درمیان میں تھا 
 بخاری شریف کتاب الاستئذان باب المصافحہ حدیث نمبر ٦٢٦٥ 

 در مختار میں ہے
 

و ”في القنیة”السنة في المصافحة بکلتا یدیه

کتاب الحظر والاباحۃ ص:٦٥٨/دار الکتب العلمیہ 
 بہار شریعت میں ہے: مصافحہ یہ ہے کہ ایک شخص اپنی ہتھیلی دوسرے کی ہتھیلی سے ملائے،فقط انگلیوں کے چھونے کا نام مصافحہ نہیں ہے۔ سنت یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیا جائے اور دونوں کے ہاتھوں کے مابین کپڑا وغیرہ کوئی چیز حائل نہ ہو 
 بہار شریعت ج:٣ ح:١٦ ص:٤٧١/مجلس المدینۃ العلمیہ
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢/رجب المرجب ١٤٤٢ھ 

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *