سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مندرجہ ذیل جملہ بولنے والے شخص کے بارے میں
” اللہ و رسول کو مان لیا مگر اللہ و رسول کی نہیں سنتے” جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں
المستفتی ابوحامد جتوار پور بہار
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
” اللہ و رسول کو مان لیا مگر اللہ ورسول کی نہیں سنتے”
نہیں سنتے کا مطلب یہی ہے کہ اللہ ورسول کے احکام پر عمل نہیں کرتے یعنی احکام کا انکار نہیں کرتے بس عمل نہیں کرتے
اگر یہی بات ہے جو میں نے سمجھی
تو اس صورت میں ایسا شخص مسلمان ہی ہے اگرچہ نماز، روزہ، حج وغیرہ کے مامورات پر عمل نہ کرتا ہو
ایسےلوگوں کو راہ راست پر لانے کی ضرورت ہے

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی
استاد :جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو یوپی انڈیا
١٧/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ