اندھیرے میں نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ

 بعد سلام عرض یہ ہے کہ اندھیرے میں نماز ادا کرنا کیسا ہے 
رہنمائی فرما دیں بہت نوازش ہوگی 
سائل ۔محمد ساحل رضا قادری  

جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
 اندھیرے میں نماز ادا کرنا بلا کراہت جائز و درست ہے جبکہ قبلہ کا رخ یقینی طور پر معلوم ہو،
اور اندھیرے میں نماز ادا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے 
 امام بخاری نے اپنی صحیح بخاری میں اس حدیث کو نقل فرمایا ہے
 عن عائشة زوج النبی صلی الله علیہ وسلم إنها قالت کنت أنام بین یدي رسول الله صلی الله علیه وسلم ورجلاي في قبلته فإذا سجد غمزنی فقبضت رجلي فإذا قام بسطتھما قالت والبیوت یومئذ ليس فیھا مصابيح
 ترجمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہتی ہیں کہ میں رسول کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیٹی ہوئی تھی اور میرے دونوں پیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلہ کی جانب میں تھے جب آپ سجدہ کرتے تو آپ اشارہ کرتے تو میں اپنے دونوں پیروں کو سمیٹ لیتی جب آپ قیام میں جاتے تو میں پیروں کو پھیلا لیتی پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اس وقت گھروں میں چراغ نہیں ہوتے تھے

(صحیح بخاری حدیث نمبر ٣٨٢) 
 اس حدیث کے آخری ٹکڑے سے معلوم ہوا کہ جب چراغ نہیں تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اندھیرے میں نماز ادا کی

لہذا اندھیرے میں نماز ادا کرنا بلا کراہت جائز و درست ہے

  واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ایاز حسین تسلیمی

ساکن محلہ ٹانڈہ متصل مسجد مدار اعظم بہیڑی ضلع بریلی یوپی انڈیا
 ٧٦/رمضان المبارک ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *