امام مقتدی کا لقمہ نہ لے تو مقتدی کی نماز ہوگی یا نہیں؟

سوال

السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مقتدی امام کو لقمہ دے اور امام اس لقمہ کو قبول نہ کرے تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے
 مفصل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
 سائل۔محمد حامد رضا بہرائچ۔ اتر پردیش
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 صورت مسٸولہ میں اگر امام نے ایسی غلطی کی تھی کہ لقمہ لیے بغیر معنی درست نہ ہوتے ہوں تو کسی کی نماز نہ ہوٸی لیکن اگر ایسی غلطی تھی کہ جس سے معنی فاسد نہ ہوتے ہوں تو مقتدی کا لقمہ امام نے نہ لیا تو اس کی نماز پر  کوٸی اثر نہیں
 جیسا کہ صدرالشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمہ اسی طرح کے سوال میں جوابا تحریر فرماتے ہیں: اگر امام نے لقمہ نہ لیا اور غلطی ایسی ہے جس سے معنی فاسد ہوتے ہیں تو کسی کی نماز نہ ہوٸی اور اگر ایسی غلطی نہیں کہ معنی فاسد ہوں تو نماز ہو گٸی

 (فتاوی امجدیہ ج ١ ص ١٨٩) 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ


نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
 ٦/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *