امام حسین رضی اللہ عنہ کا سر مبارک کہاں دفن ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کا سر کس جگہ ہے
 مستفتی: فھیم رضا برکاتی موضع دولاری ضلع مراد آباد آل انڈیا یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا سر مبارک کہاں دفن کیا گیا اس سلسلے میں مختلف روایات ہیں لیکن مشہور یہی ہے کہ آپ کا سرمبارک آپ کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا یا آپ کے برادر اکبر حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کے پہلو میں دفن کیا گیا ہے
جیساکہ فقیہ ملت مفتی محمد جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ
سید الشھداء حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کا سر انور کہاں دفن کیا گیاہے اس میں اختلاف ہے ۔مشہور یہ ہے کہ اسیران کربلا کے ساتھ یزید نے آپ کے سر مبارک کو مدینہ طیبہ روانہ کیا ۔جو سیدہ حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا یا حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کے پہلو میں دفن کیا گیا
(خطبات محرم ،ص ٤٤٠) 
 
 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد سجاد حیدر شمسی غفر لہ


خطیب وامام جامع مسجد گلشن پور گیدری بہار
 ٢٢/ذوالقعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *