التحیات سے پہلے بسم اللہ پڑھنا کیسا ہے؟

سوال

السلام عليكم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ التحیات سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا تو سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟
 المستفتی :الطاف حسین کشمیری
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 التحیات سے پہلے اگر کسی نے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ دیا تو اس پر سجدہ سہو واجب ہے کیونکہ بسم اللہ قرآن کی آیت ہے اور قیام کے علاؤہ کہیں اور قرآن پڑھنا جائز نہیں۔

اگر سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر دی تو اعادہ واجب۔


 اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: قیام کے سوا رکوع و سجود و قعود کسی جگہ بسم ﷲ پڑھنا جائز نہیں کہ وہ آیہ قرآنی ہے اور نماز میں قیام کے سوا کسی جگہ کوئی آیت پڑھنی ممنوع ہے۔

 فتاوی رضویہ شریف ج ٦ ص ٣٤٩ رضا فاؤنڈیشن لاہور

 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد اشفاق عطاری


خادم دارالافتاء سنی شرعی بورڈ آف نیپال
 ٣٠/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *