گونگے کا ذبیحہ کھانا کیسا ہے؟

سوال

علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ گونگے کا ذبیحہ کھانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔ 

سائل جعفر حسین نظامی بڑگوں تھانہ سہجنواں ضلع گورکھپور یوپی الہند۔ 
 

جواب


الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
 گونگا شخص اگر مسلمان یا کتابی ہو اور ذبح کرنا جانتا ہو تو اس کا ذبیحہ بلا شبہ حلال ہے اور اسی طرح جس کا ختنہ نہ ہوا ہو اس کا ذبیحہ بھی حلال ہے۔
 کما فی الدر المختار
 

وشرط كون الذابح مسلما حلالاً خارج الحرم إن كأن صيدا او کتابیا ذميا و حربیا فتحل ذبیحتھما ولو مجنونا او امرأة او صبيا يعقل التسمية والذبح او اقلف او أخرس۔

(در مختار كتاب الذبائح ص ٦٤٠- دار الكتب العلميه بيروت لبنان) 

صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔

گونگے کا ذبیحہ حلال ہے اگر وہ مسلم یا کتابی ہو اسی طرح اقلف کا یعنی جس کا ختنہ نہ ہوا ہو اور ابرص یعنی سپید داغ والے کا ذبیحہ بھی حلال ہے۔ 

(بہار شریعت ح ۱۵ ص۳۱۸) 
 خلاصہ۔
گونگے کا ذبیحہ حلال ہے اور بلا شبہ کھانا بھی جائز و درست ہے۔ 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد دانش شمسی غفر لہ

محمدی لکھیم پور کھیری

About حسنین مصباحی

Check Also

طوطا، بگلا، اور ہدہد کھانا کیسا ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *