سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ بعض گھر کچے ہوتے ہیں جن کو گاۓ یا بھینس کے گوبر سے لیپا جاتاہے تو ایسی جگہ پر نماز ہوگی یا نہیں
۔جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد جاوید اختر گنجڈونڈوارہ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
گوبر سے لیسی گئی زمین پر مصلٰی وغیرہ بچھا کر نماز پڑھنا جائز ہے
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ
جو زمین گوبر سے لیسی گئی اگر چہ سُوکھ گئی ہو اس پر نماز جائز نہیں ہاں اگر وہ سُوکھ گئی اور اس پر کوئی موٹا کپڑا بچھا لیا ،تو اس کپڑے پر نماز پڑھ سکتے ہیں اگرچہ کپڑے میں تری ہو مگر اتنی تری نہ ہو کہ زمین بھیگ کر اس کو تر کر دے کہ اس صورت میں یہ کپڑا نجس ہو جائے گا اور نماز نہ ہوگی

(بہار شریعت ج ١ ح ٢ ص ٤٠٤ نجاستوں کا بیان)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد نعمان اختر
کشن گنج بہار