کیا کچھ ایام میں شادی کرنا منع ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

مندرجہ ذیل سوال کا جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
 کیا سال میں کچھ ایسے مخصوص ایام ہیں جن میں شادی بیاہ وغیرہ ممنوع ہے
 سائل محمد ابرار رضا قادری قیصر گنج بہرائچ 
 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
اسلام میں کوئی بھی سال، مہینہ، دن اور ساعت بری نہیں ہے کچھ لوگ محرم اور صفر میں شادی بیاہ کرنے کو غلط سمجھتے ہیں اور بعض دنوں کو منحوس سمجھتے ہیں یہ سب جہالت ہے. لہذا ہر دن شادی کر سکتے ہیں
 اسی طرح بہار شریعت ج ٣ ح ١٦ ص ٦٥٩ / مطبوعہ :مکتبۃ المدینہ میں ہے

 مرآۃ المناجیح میں ہے :اسلام میں کوئی دن یا کوئی ساعت منحوس نہیں ہاں بعض دن بابرکت ہیں
 (مراٰۃ المناجیح ج ۵ ص ٤٨٤)
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 



محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی

 ٩/ذوالقعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *