کیا مطلقا حدیث کا انکار کرنے والا کافر ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحم اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
مطلقاً حدیث کا منکر کافر ہے یا نہیں؟ 
 المستفتی خیر الاسلام بنگال انڈیا
  جواب
 الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
جی مطلقا منکر حدیث کافر و مرتد ہے
 جیسا کہ فقیہ بے مثال اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں:
“جو شخص حدیث کا منکر ہے وہ نبی صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا منکر ہے اور جو نبی صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا منکر ہے وہ قرآن مجید کا منکر ہے اور جو قرآن مجید کا منکر ہے ﷲ واحد قہار کا منکر ہے اور جو ﷲ کا منکر ہے صریح مرتد کافر ہے. 

 فتاویٰ رضویہ مترجم ج:١٤/ص:٣١٢/مرکز اہلسنت برکات رضا  
 اسی طرح فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم باب الفاظ اللکفر ص ۳۱۰ میں ہے
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ١١/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

خدائی کا دعویٰ کرنا کیسا ہے؟

سوال    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *