کیا بھتیجا چچی سے نکاح کر سکتا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

 ایک سوال عرض خدمت ہے کہ

کیا بھتیجا اپنی چچی سے نکاح کر سکتا ہے؟

 حوالہ بھی ارشاد فرما دیجئے گا کرم نوازی ہوگی
 سائل محمد اویس رضا خان
شاہجہاں پور یو پی انڈیا
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ 

 الجواب وباللہ التوفیق
 اگر چچا کا انتقال ہوجائے یا چچا اپنی بیوی کو طلاق دےدے تو عدت گزارنے کے بعد جس طرح دوسرے لوگ اس عورت سے نکاح کر سکتے ہیں اسی طرح بھتیجا بھی اس چچی سے نکاح کرسکتا ہے.
کیوں کہ نکاح کے صحیح ہونے کے لیے ایک شرط یہ بھی ہے ۔
کہ لڑکی محرمات میں سے نہ ہو۔
اور چچی بھتیجے کے لئے محرمات میں سے نہیں ہے۔ 
 اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے
 

حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ وَ عَمّٰتُكُمْ وَ خٰلٰتُكُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ وَ اُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِیْۤ اَرْضَعْنَكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَ اُمَّهٰتُ نِسَآىٕكُمْ وَ رَبَآىٕبُكُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِكُمْ مِّنْ نِّسَآىٕكُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِهِنَّ٘-فَاِنْ لَّمْ تَكُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ٘-وَ حَلَآىٕلُ اَبْنَآىٕكُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلَابِكُمْۙ-وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاۙ 


 (سورۃ النساء الآیۃ ٢٣) 

ترجمۂ کنز الایمان
حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری مائیں جنہوں نے دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں اور عورتوں کی مائیں اور ان کی بیٹیاں جو تمہاری گود میں ہیں ان بیویوں سے جن سے تم صحبت کرچکے ہو پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو ان کی بیٹیوں میں حرج نہیں اور تمہاری نسلی بیٹوں کی بیویاں اور دو بہنیں اکٹھی کرنا مگر جو ہو گزرا بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
 (سورۃ النساء الآیۃ ٢٣)
 محرمات کےذکر کے بعد ارشاد فرماتا ہے

وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ

یعنی جو بھی ان کے علاوہ ہیں وہ تمہارے لئےحلال ہیں

 چچی ان کے علاوہ میں سے ہے لہٰذا وہ بھی حلال ہوگی۔
اور ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں
حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں۔
حرام عورتوں میں چچی کوشمار نہ فرمایا نہ شرح میں اس کی تحریم آئی تو ضرور وہ حلال عورتوں میں ہے 
 (فتاوی رضویہ ج ٥ ص ٢٣٠) 

 خلاصہ ۔
مذکورہ بالا عبارات سے معلوم ہوا۔
کہ چچی بھتیجے کے لئے محرمات میں سے نہیں لہذا اس سے نکاح درست ہوگا۔
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد دانش شمسی غفر لہ

محمدی لکھیم پور کھیری

About حسنین مصباحی

Check Also

لڑکا، لڑکی خود ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال   السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *