کیا برش سور کے بالوں سے بنتے ہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ بارے میں کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس برش سے دانت صاف کرتے ہیں اس میں جو دتون ہو تے ہیں وہ سور کے بالوں سے بنے ہو تے ہیں کیا لوگوں کا کہنا صحیح ہے ؟
 نیز اس کا استعمال کیسا ہے؟
 صحیح جواب عنایت فرمائیں آپ کی عین نوازش ہوگی
 سائل: عبدالرحمان شاہجہانپور یوپی 


جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
 صورت مسٸولہ میں بغیر دلیل کے لوگوں کی باتوں کا کوئی اعتبار نہیں اور برش کا استعمال جاٸز ہے کیونکہ جب تک برش کے بارے میں یقین کامل نہ ہو جائے یا مشاہدات سے معلوم نہ ہو جائے کہ اس میں خنزیر کے بال کی آمیزش ہے تب تک اس کا استعمال کرنا جاٸز و درست ہے کیونکہ اشیاء میں اصل اباحت ہے
 جیسا کہ فتاویٰ قاضی خاں میں ہے کہ

 ” الاصل فی الاشیاء الاباحة “

 (فتاوی قاضی خاں ج ٤ ص ٧٧٤)
 اور ” مجمع الانھر فی شرح ملتقی الابحر” میں ہے
 
واعلم أن الأصل في الأشیاء کلها سوی الفروج الإباحة .. إنما تثبت الحرمة بعارض نص مطلق أو خبر مروى ، فما لم یوجد شئی من الدلائل المحرّمة ، فهى علی الإباحة ” اھ 

مجمع الأنهر في شرح ملتقی الأبحر ج ٢ ص ٥٦٨ 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد عمران خان غفر لہ

نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا 

 ١٨/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *