کیا اشرفعلی نے اعلیٰ حضرت کے لئے دعائے مغفرت کی تھی؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 عرض خدمت یہ ہے کہ جب اعلیٰ حضرت کا وصال ہوا تو اشرف علی تھانوی نے کہا آج ایک بہت بڑے عالم کا انتقال ہو گیا ہے تو اُسکے شاگردوں نے کہا حضور اعلیٰ حضرت تو آپ کو کافر کہتے تھے اور آپ اُنکے وصال پر غمگین ہیں تو جواب میں اشرف علی نے کہا اگر وہ مجھے کافر۔ نہ کہتے تو خود کافر ہو جاتے تو اشرف علی تھانوی کو بھی پتا تھا کی میں کافر ہوں یہ واقعہ کہاں تک درست ہے
رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی
 سائل محمد قاسم رضوی بیسل پور شاہجہاں پور یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 مذکور فی السوال واقعہ درست ہے
جیسا کہ دیوبندی مولوی کوثر نیازی نے لکھا کہ مولانا شفیع دیوبندی سے میں نے سنا کہ جب مولانا احمد رضا صاحب کی وفات ہو گٸی تو مولانا اشرف علی تھانوی کو اگر کسی نے اطلاع کی مولانا تھانوی بے اختیار دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیے
حاضرین مجلس ہی میں سے کسی نے پوچھا کہ وہ تو عمر بھر آپ کو کافر کہتے رہے اور آپ ان کے لیے دعاۓ مغفرت کر رہے ہیں کہا یہی بات سمجھنے کی ہے مولانا احمد رضا نے ہم پر کفر کے فتوے اس لیے لگاۓ کہ انہیں یقین تھا کہ ہم نے توہین رسول کی ہے اگر وہ یقین رکھتے ہوۓ ہم پر کفر کا فتوی نہ لگاتے تو وہ خود کافر ہو جاتے 
 بحوالہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی ایک ہمہ جہت شخصیت صفحہ ٧ 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ

نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا

 ١١/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *