سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتی صاحب ایک سوال ہے کہ اگر کھانا کھانے کے وقت دروازے پر کوئی سائل آجائے تو اسے اس وقت صدقہ دینا چاہیے یا نہیں یعنی کھانے کے درمیان دینا چاہیے کہ نہیں؟
سائل: محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی
جواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حاجت مند سائل کو کھاتے وقت بھی دے سکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا۔اور عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ کھاتے وقت سائل کو دینے سے گھر میں بے برکتی ہوتی ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں
حاجت مند سائل کو کھاتے وقت بھی دے سکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا۔اور عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ کھاتے وقت سائل کو دینے سے گھر میں بے برکتی ہوتی ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد شفاء المصطفى المصباحي
سیتامڑھی بہار انڈیا
٢٤/محرم الحرام ١٤٤٣ھ