کندھوں سے چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

 میرا سوال ہے کہ اگر کوئی شخص چادر کو اوڑھ کر بغیر سر ڈھانکے نماز پڑھے تو اس صورت میں نماز ہوگی یا نہیں
 جواب حوالے کے ساتھ ارسال فرمائیں مہر بانی ہوگی
 سائلہ :ندا فاطمہ 
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 الجواب بعون الملک الوھاب 
کندھوں سے چادر اوڑھ کر نماز ہو جائے گی لیکن سنت یہ ہے کہ چادر سر سے اوڑھی جائے
چادر کو سر سے اوڑھنا سنت ہے اور کندھوں سے اوڑھنا خلاف سنت ہے 

 صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
چادر اوڑھنے میں بہتر یہ ہے کہ سر سے اوڑھے اس طرح سے اوڑھنا مطابق سنت ہے اور کندھے سے اگر اوڑھی نماز جب بھی ہو جائے گی نماز میں کراہت نہیں
 (فتاویٰ امجدیہ ج ١ ص ٢٠٠) 

 فقیہ ملت مفتی محمد جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
چادر سر سے اوڑھ کر نماز پڑھنا سنت ہے. کندھے سے اوڑھ کر نماز پڑھنا خلاف سنت ہے. 
فتاویٰ امجدیہ میں ” کراہت نہیں ” سے مراد کراہت تحریمی نہیں
 (فتاویٰ فیض الرسول ج ١ ص ٣٧٥)
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور،محمدی،لکھیم پور کھیری

 ٢٩/ربیع الثانی ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *