سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد انور خان علیمی پتہ شراوستی یوپی
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے جیسا کہ اعلی حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ احکام شریعت حصہ دوم میں تحریر فرماتے ہیں: کہ گھڑی کی زنجیر سونے یا چاندی کی مرد کو حرام اور دھاتوں کی ممنوع ہے اور جو چیزیں ممنوع کی گئی ہیں ان کو پہن کر نماز ادا کرنا یا امامت کرنا مکروہ تحریمی ہے
بحوالہ فتاوی فیض الرسول ج اول ص نمبر ٢٩٩
مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل کتب کا مطالعہ کریں
فتاوی امجدیہ ج اول ص ١٩٧
احکام شریعت حصہ دوم ص نمبر ١٧٠
فتاوی شامی ج ٦ ص ٣٥٩
فتاوی ہندیہ ج ٥ ص ٣٣٥
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
الفقیر محمد ثمیر رضا علیمی
تھانہ اورائی ضلع مظفر پور بہار
٢٥/رمضان المبارک ١٤٤٢ھ