سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اسے مسئلہ کے بارے کہ تیسری رکعت میں بھول کر امام صاحب بیٹھ گئے تو مقتدی نے لقمہ دیا تو امام صاحب کو سجدہ سہو کرنا ہو گا یا نہیں ؟
جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد خیر الاسلام
جواب
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
صورت مسئولہ میں امام یا مقتدی تیسری رکعت میں بھول کر تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار بیٹھا تو سجدہ سہو واجب ہوگا
اوراگر تین بار سبحان اللہ کہنے سے کم بیٹھا تو سجدہ سہو واجب نہیں
اوراگر تین بار سبحان اللہ کہنے سے کم بیٹھا تو سجدہ سہو واجب نہیں
حضرت علامہ مفتی مجیب اشرف علیہ الرحمہ مسائل سجدہ سہو میں فتاوی عالمگیری کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں:کوئی شخص پہلی یا تیسری رکعت میں بھول کر بیٹھ گیا اور تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار سے کم بیٹھ کر اٹھا تو سجدہ سہو واجب نہیں ہے اور اگر تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار تاخیر کرکے اٹھا تو سجدہ سہو واجب ہے
( مسائل سجدہ سہو ص ٨٦)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد انعام الحق قادری غفر لہ
مرادآباد یوپی انڈیا
٢٠/جمادی الثانی ١٤٤٢ھ