سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد سلام علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ
پہلی رکعت میں قل ھو اللہ شریف اور دوسری میں قل اعوذ برب الفلق پڑھیں کیا یہ درست ہے جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
پہلی رکعت میں قل ھو اللہ شریف اور دوسری میں قل اعوذ برب الفلق پڑھیں کیا یہ درست ہے جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
المستفتی محمد شیردین قادری متھرا
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
ایسا کرنا مکروہ تنزیہی ہے کیوں کہ قرأت کا اصح طریقہ یہ ہے کہ فرض کی پہلی رکعت کو بعد والی سے لمبا کرے
جیسا کہ نورالایضاح میں ہے
(یکرہ للمصلی فی الصلوٰة)اطالة الرکعةالاولیٰ فی التطوع و تطویل الثانیة علی الاولیٰ فی جمیع الصلوات
(نورالایضاح صفحہ ٩١)
اور در مختار میں ہے
وإطالة الثانية على الاولى يكره تنزيها إجماعا إن بثلاث آيات إن تقاربت طولا وقصرا، وإلا اعتبر الحروف والكلمات، واعتبر الحلبی فحش الطول لا عدد الآيات واستثنى فی البحر ما وردت به السنة، واستظهر فی النفل عدم الكراهة مطلقا وإن بأقل لا يكره
(در مختار جلد ١ صفحہ ٨٠)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ
نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
٢٧/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ