پان کھانا اور اسے سنت کہنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ
کیا پان کھانا سنت ہے ایک صاحب نے تقریر کے دوران بیان کیا کہ پان کھانا سنت ہے اور میں نے تو پہلی ہی تعمیر ادب میں پڑھا ہے کہ پان کھانا بہتر نہیں اب اس کتاب کے مصنف غلط ہیں یا پھر تقدیر تقریر کرنے والے
 اگر سنت نہیں ہے تو پھر تقریر کرنے والے پر کیا حکم شرع ہے
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
 المستفتی محمد سہیل رضا قادری لکھیم پوری
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 پان کھانا نہ سنت ہے نہ مستحب صرف مباح ہے،جن صاحب نے سنت کہا ہے انہیں چاہئے کہ توبہ کریں
 حدیث شریف میں ہے
 
عن سلمة ھو إبن الاکوع قال سمعت النبی صلی الله علیه وسلم یقول :من یقل علي ما لم أقل فلیتبوأْ مقعدہ من النار
ترجمہ: سلمہ بن الاکوع (رضی اللہ عنہ )کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص میرے نام سے وہ بات بیان کرے جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔ 

(بخاری شریف کتاب العلم حدیث نمبر ١٠٩) 
 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ و الرضون فرماتے ہیں کہ :پان کھانا نہ سنت ہے نہ مستحب صرف مباح ہے ہاں بعض عوارض خارجیہ کے باعث مستحب ہو سکتا ہے جیسے نہ کھانے میں میزبان کی دل شکنی ہو یا بوسہ زوجہ کے لئے منہ کو خوشبودار کرنے کی نیت سے بلکہ واجب بھی جیسے ماں، باپ حکم دے اور نہ ماننے میں اس کی ایذا ہو یونہی عارض کے سبب مکروہ بھی ہوسکتا ہے جیسے تلاوت قرآن مجید میں بلکہ حرام بھی جیسے نماز میں۔ 
 فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٢٤ ص ٥٥٧/٥٥٨/مرکز اہلسنت برکات رضا
 حضور سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی ایک مقام پر اور فرماتے ہیں: کہ
پان بلا شبہ جائز ہے اور زمانہ حضرت شیخ العالم فرید الدین گنج شکر وحضرت سلطان المشائخ محبوب الٰہی علیہما الرضوان سے مسلمانوں میں بلا نکیر رائج ہے
 فتاویٰ رضویہ مترجم ج:٢٤ ص:٥٥٦/مرکز اہلسنت برکات رضا 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد عارف رضوی قادری

انٹیا تھوک گونڈہ یوپی انڈیا

 ٣/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *