والدین کو ممی، پانا کہنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 سوال یہ ہے کہ بعض لوگ اپنے والد کو پاپا اور والدہ کو ممی یا امی کہتے ہیں اس کا معنٰی، مطلب کیا ہے کہنا چاہئے یا نہیں
 سائل: حافظ محمد حنیف لکھیم پور کھیری

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 پاپا کے کئی معانی آتے ہیں اور ان معانی میں سے ایک معنیٰ والد کا بھی ہے. مثلا پوپ، والد، عیسائیوں کا بڑا پادری وغیرہ 
 امی کے معنیٰ ماں، والدہ کے ہیں

ممی کے بھی کئی معانی ہیں ان میں سے ایک والدہ بھی ہے. مثلا ایسی لاش جو مسالا لگاکر محفوظ رکھی جائے، ماں وغیرہ 

 والد کو پاپا اور والدہ کو ممی کہنا بھی جائز ہے لیکن اسلامی معاشرہ میں جو الفاظ والد و والدہ کے لئے مستعمل ہوں ان کا استعمال زیادہ مناسب ہے.
مثلا ابا، اما، ابو امی وغیرہ
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
محمدی لکھیم پور کھیری

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *