والدین کو اونچی آواز میں نماز کا حکم دینا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ والدین کو نماز کے لیے اونچی آواز میں بولنا عندالشرع کیسا ہے 
 قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
 سائل :شیر علی نعمانی جنداہا ویشالی
 

جواب


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم: نماز یا کسی اور کار خیر کے لئے پیار اور محبت سے بلانا چاہئے ارشاد باری تعالیٰ ہے ” ادع إلی سبیل ربك بالحکمة والموعظة الحسنة” اونچی آواز میں کسی سے نہیں بولنا چاہیے چہ جائیکہ ماں باپ ان کے بارے میں تو صراحتا ارشاد باری تعالیٰ ہے ” فلا تقل لھما اف ولا تنھر ھما وقل لھما قولا کریما
تو ان سے اُف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے خوبصورت ، نرم بات کہنا (سورۃ بنی اسرائیل ١٥ /٢٣)

لہذا ماں باپ سے ایسے بولنا چاہیے جیسے غلام آقا سے بولتا ہے بلند آواز میں بولنا جس سے ان کی دل شکنی ہو ناجائز ہے

 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 



فقیر محمد اشفاق عطاری


متعلم جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج نیپال
 ٥/صفر المظفر ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *