نماز میں صدری کے بٹن کھلے رہیں تو کیا حکم ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر جیکٹ کی چین کھلی ہو یا واسكٹ کے بٹن کھلے ہوں تو نماز ہو جائے گی یا نہیں جب کہ اندر کرتا وغيره پہنے ہو
 سائل:علی حضرت ۔بریلی شریف
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 الـجـواب وباللہ التوفیق: جیکٹ کی چین کھلی ہونے یا واسکٹ کے بٹن کھلے ہونے سے نماز بلا کراہت ہو جائے گی بشرطکہ اندر پہنے ہوئے کپڑے سے سینہ بند ہو 
 امام اہل سنت سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ ” انگرکھے پر جو صدری یا چغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں ان کا کوئی بوتام بھی نہیں لگاتے اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے تو اس میں حرج نہیں ہونا چاہئے کہ یہ خلاف معتاد نہیں ”( فتاوی رضویہ مترجم ج ٧ ص ٣٨٦) 
 لہذا اس طرح کپڑا پہن کر نماز پڑھی کہ نیچے کے کپڑے سے سینہ بند ہے اور اوپر شیروانی یا صدری کے کل یا بعض بٹن کھلے ہیں تو حرج نہیں. ہاں صدری کے بٹن اور جیکٹ کی چین لگا لینا بہتر
 اور جو بہار شریعت میں مکروہ تنزیہی کا حکم کیا گیا ہے تو اعلی حضرت احمد رضا خان قدس سرہ کی مذکورہ بالا تحریر سے ظاہر ہے کہ وہ اس صورت میں ہے جہاں صدری یا شیروانی کے کل یا بعض بٹن کے کھلا رہنے کو معیوب سمجھا جاتا ہو ۔
 (بحوالہ فتاوی فقیہ ملت ج ١ ص ١٧٤ ) 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد دانش شمسی غفر لہ

محمدی لکھیم پور کھیری

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *