مندر کا پرشاد کھانا کیسا ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتان شرع متین اس مسئلہ میں

کہ مندر کاپرشاد کھاناجائز ہے یانہیں؟

بینوا توجروا 


سائل
محمد قمر الزماں
بستی
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

مندر کا پرشاد کھانا جائز ہے لیکن مسلمان کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے
 اعلی حضرت علیہ الرحمہ سے یہی سوال ہوا تو آپ نے فرمایا جائز ہے. تسکین قلب کے لئے فتاویٰ رضویہ شریف کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں 
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں ہنود جو اپنے معبودان باطلہ کو ذبیحہ کے سوا اور قسم طعام وشیرینی وغیرہ چڑھاتے ہیں اور اس کا بھوگ یا پرشاد نام رکھتے ہیں اس کا کھانا شرعا حلال ہے یانہیں؟ 
بینوا توجروا
 الجواب 
 حلال ہے


لعدم المحرم

حرمت کی دلیل نہ ہونے کی وجہ سے۔
مگر مسلمان کو احتراز چاہئے


لخبث النسبۃ

نسبت کی خباثت کی وجہ سے۔ 

عالمگیریہ میں ہے
 

مسلم ذبح شاۃ المجوسی لبیت نارھم او الکافر لالھتہم توکل لانہ سمیﷲ تعالٰی ویکرہ للمسلم کذا فی التاتارخانیۃ ناقلا عن جامع الفتاوٰی اھ 


(فتاوٰی ہندیہ کتاب الذبائح الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۲۸۶) 
 

اقول: فاذا حلت ھذہ وھی ذبیحۃ فالمسئول عنہ اولٰی بالحل۔ 

اگر کسی مسلمان نے آتش پرست کی بکری اس کے آتشکدہ کے لئے یا کافر کے جھوٹے خداؤں کے لئے ذبح کر ڈالی تو اسے کھایا جائے گا(یعنی کھانا چاہے تو کھاسکتاہے)اس لئے کہ مسلمان نے اس پر خدا کا نام لیاہے لیکن ایسا کرنا مسلمان کے لئے مکروہ ہے 
تاتارخانیہ میں جامع الفتاوٰی کے حوالہ سے اسی طرح منقول ہے۔اھ۔
اقول:(میں کہتاہوں)جب یہ ذبیحہ ہونے کے بعد حلال ہے تو پھر جس مسئلہ کے متعلق سوال کیا گیا وہ بطریق اولٰی حلال ہے.

 (فتاویٰ رضویہ شریف ج ٢١ ص ٦٠٧ مطبوعہ روح المدینۃ اکیڈمی) 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

محمدی لکھیم پور کھیری

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *