مخنث کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟

سوال

الســـلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موخنث کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟ 
سائل  محمد انور خان علیمی  شراوستی
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 بالغ مرد کو کسی بھی نماز میں خواہ نماز جنازہ ہو یا تراویح و نوافل خنثیٰ کی اقتداء جائز نہیں یہاں تک کہ خنثیٰ کو خنثیٰ کی اقتداء بھی جائز نہیں ہاں البتہ خنثیٰ عورت کا امام ہوسکتا ہے – 
 جیساکہ فتاوی ھندیہ میں ہے 
 
و امامة الخنثیٰ المشکل للنساء جائزۃ ان تقدمھن و للرجال ولخنثیٰ مثله لا یجوز ” اھ

ج:1/ص:85/ الفصل الثالث فی بیان من یصلح اماما لغیرہ / بیروت
 اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ
” عورت, خنثیٰ, نابالغ لڑکے کی اقتداء مرد بالغ کسی نماز میں نہیں کرسکتا یہاں تک کہ نماز جنازہ و تراویح و نوافل میں اور مرد بالغ ان سب کا امام ہوسکتا ہے مگر عورت بھی اسکی مقتدی ہو تو امامت عورت کی نیت کرے سوا جمعہ وعیدین کے کہ ان میں اگرچہ امام نے امامت عورت کی نیت نہ کی اقتداء کرسکتی ہے اور عورت و خنثیٰ عورت کے امام ہوسکتے ہیں مگر عورت کو مطلقا امام ہونا مکروہ تحریمی ہے فرائض ہوں یا نوافل پھر بھی اگر عورت عورتوں کی امامت کرے تو امام آگے نہ ہو بلکہ بیچ میں کھڑی ہو اور آگے ہوگی جب بھی نماز فاسد نہ ہوگی اور خنثیٰ کے لئے شرط ہے کہ صف سے آگے ہو ورنہ نماز ہوگی ہی نہیں خنثیٰ خنثیٰ کا امام نہیں ہو سکتا ” اھ 

ح:3/ص:569/ امامت کا بیان /
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


اسرار احمد نوری بریلوی

خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 

 ٢١/جمادی الأخری ١٤٤٢

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *