محرم میں سبز یا سرخ یا سیاہ کپڑا پہنناکیسا؟



سوال



السلام علیکم و رحمت اللہ علیہ و برکاتہ
 بعد سلام عرض یہ ہے کہ محرم الحرام کے دس دنوں میں سبز یا سرخ یا سیاہ رنگ کا کپڑا پہن سکتے ہیں یا نہیں ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عطا فرمائیں نوازش ہوگی

 المستفتیمحمد رفیع رضوی بہرائچی



جواب



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صورت مسؤلہ کے تعلق سے حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی ارشاد فرماتے ہیں۔

۱) محرم الحرام میں سبز اور سیاہ کپڑے پہننا علامت سوگ ہیں اور سوگ حرام ہے خصوصاً کالے کپڑے کا شعار شیعوں کا ہے ۔


(فتاوٰی رضویہ جدید، جلد 24،ص 504)

 اور حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی فرماتے ہیں۔

۲) ایام محرم میں یعنی پہلی محرم سے بارھویں محرم تک تین قسم کے رنگ نہ پہنے جائیں سیاہ کہ یہ رافضیوں کا طریقہ ہے سبز کہ یہ تعزیہ داروں کا طریقہ ہے اور سرخ کہ یہ خارجیوں کا طریقہ ہے کہ وہ معاذ اللہ اظہار مسرت کے لیے سرخ پہنتے ہیں ۔

 ( بہار شریعت ،حصہ 16،ص59 )

 خلاصۃ۔
مذکورہ رنگ کے کپڑے ایام محرم کی ایک تاریخ سے 12 تاریخ تک پہننے سے بچا جائے کہ یہ علامات سوگ و مسرت، و شعار شیعہ ہے


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب




محمد دانش رضا اویسی

لکھیم پور کھیری یوپی

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *