فرض کے قعدۂ اخیرہ میں کھڑا ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 اگر کوئی منفرد شخص فرض نماز کے قعدہ اخیرہ میں بیٹھنا بھول جائے اور پانچویں رکعت کے رکوع کے بعد یاد آئے تو اب کیا کرنا چاہیے؟ 
 اور دو رکعت مزید ملانے کی صورت میں دونوں کے قیام میں صرف فاتحہ پڑھنی ہے یا پھر پانچویں میں ثناء فاتحہ سورة اور چھٹی رکعت کے قیام میں فاتحہ اور سورة پڑھنی ہے
مکمل وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں 
 سائل علی حیدر پاکستان 

جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب 
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
جب تک پانچویں رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو تب تک حکم ہے کہ لوٹ آئے اور سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لے

اگر پانچویں کا سجدہ کر لیا تو اس کی دو صورتیں ہیں ایک تو یہ کہ قعدہ اخیرہ کیا ہو دوسری یہ کہ نہ کیا ہو دونوں صورتوں میں علاوہ مغرب کے اگر چاہے تو ایک رکعت اور ملا لے کہ شفعہ پورا ہو جائے

 دونوں صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے

اب اگر قعدہ اخیرہ کیا ہو تو فرض بھی ادا ہو جائیں گے اور دو رکعتیں نفل ہو جائیں گی اور اگر قعدہ اخیرہ نہیں کیا تو فرض نفل ہو جائے گا


 در مختار میں ہے
  ولو سھا عن القعود الأخیر عاد ما لم یقیدھا بسجدة وإن قیدھا تحول فرضه نفلا برفعه وضم سادسة ان شاء 

کتاب الصلوۃ باب سجود السھو ص ٩٩/دار الکتب العلمیہ /بیروت
 اسی طرح بہار شریعت ج ١ ح ٤ سجدۂ سہو کے بیان میں ہے 
 چھٹی رکعت ملانے کی صورت میں ثناء نہیں پڑھنی ہے البتہ سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملائی جائے گی کہ نفل کی ہر رکعت میں سورت ملانا واجب ہے
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٧/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

رکوع وسجود کی تسبیحات کو الٹا پڑھ دیا تو کیا حکم ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *