فرض کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنے سے سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرض نماز کی تیسری یا چھوتی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد بھول کر بسم الله الرحمٰن الرحیم پڑھ دیا ، اور رکوع سجدہ کیا تو سجدہ سہو کرنا پڑے گا یا نہیں ؟
 اگر سجدہ سہو نہ کیا تو نماز ہو جائے گی یا نہیں ؟
 یہ غلطی مجھ سے بارہا ہو جاتی ہے میں بھول کر بسم الله پڑھ لیتا ہوں پھر فورًا یاد آجاتا ہے تو رکوع میں چلا جاتا ہوں اور پھر نماز مکمل کر لیتا ہوں سجدہ سہو نہیں کرتا ہوں۔ تو کیا نماز ادا ہو جاتی ہے ۔۔۔جواب ضرور دیں
 سائل شاہ نیاز یوپی انڈیا
 

جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں سجدہ سہو واجب نہیں ہے نماز ہو جائے گی۔صرف بسم اللہ کیا پوری سورت پڑھ دینے سے بھی سہو واجب نہیں
بہار شریعت میں ہے
فرض کی پچھلی رکعتوں میں سورت ملائی تو سجدۂ سہو نہیں اور قصداً ملائی جب بھی حرج نہیں مگر امام کو نہ چاہیے یوہیں اگر پچھلی میں الحمد نہ پڑھی جب بھی سجدۂ سہو نہیں اور رکوع و سجود و قعدہ میں قرآن پڑھا تو سجدہ واجب ہے
بہار شریعت ج اول حصہ چہارم ص ۷۱۱ مکتبہ المدینہ کراچی دعوت اسلامی
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد اشفاق عطاری

متعلم جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج نیپال

 ٢٢/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *