سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال یہ ہے کہ فاسق کی تعظیم کا کیا حکم ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل محمد بلال رضا شاہجہانپور
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
فاسق کی تعظیم کرنا ناجاٸز و گناہ ہے
کیونکہ وہ واجب الاہانت ہے
اور فاسق کی تعظیم موجب غضب رب ہے
کیونکہ وہ واجب الاہانت ہے
اور فاسق کی تعظیم موجب غضب رب ہے
حدیث شریف میں ہے
اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش
جب فاسق کی تعریف (تعظیم) کی جاتی ہے رب عزوجل غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی ہل جاتا ہے؛
(شعب الایمان للبیھقی جلد ٤ صفحہ ٢٣١)
اور تبیین الحقاٸق میں ہے
لقد وجب علیھم اھانته شرعاً
لقد وجب علیھم اھانته شرعاً
(تبیین الحقاٸق جلد ١ صفحہ ١٣٤)
اور اعلیٰ حضرت امام رضا خان علیہ رحمة الرحمٰن فرماتے ہیں: فاسق شرعا واجب الاہانت ہے اور اس کی تعظیم ناجاٸز ہے
(فتاوی رضویہ مترجم ج ١١ ص٤٢)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ
نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
٥/رجب المرجب ١٤٤٢ھ