فاسق معلن نماز جنازہ پڑھا دے تو کیا حکم ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 علماء کرام مفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ اگر فاسق معلن نے نماز جنازہ پڑھا دی تو نماز جنازہ ہوگئی یا نہیں اگر نہیں ہوئی تو کیا دوبارہ پڑھنا ہوگی بحوالہ جواب دیں مہربانی ہوگی 
ساٸل ناظر حسین رضوی انڈیا یوپی امروہہ

جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 فاسق معلن کی خود کی نماز ہو جاتی ہے البتہ اس کے پیچھے دوسروں کی نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوتی ہے. اور نماز جنازہ فرض کفایہ ہے اگر ایک شخص پڑھ لے تو فرض ادا ہو جائے گا لہٰذا اگر فاسق معلن جنازہ کی نماز پڑھا دی تو فرض ادا ہو جائے گا اعادہ کی حاجت نہیں
 اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: نمازِ جنازہ میں اسے امام کرنا اور بھی زیادہ معیوب کہ یہ نماز بغرض دُعا و شفاعت ہے اور فاسق کو شفاعت کے لئے مقدم کرناحماقت ،تاہم اگر پڑھا ئے گا تو جوازِ نماز وسقوط فرض میں کلام نہیں
فتاوی رضویہ شریف ج ۶ ص ۳۹۰ رضا فائونڈیشن لاہور
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد اشفاق عطاری


متعلم جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج نیپال
 ٢٦/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

میت کے ازار اور لفافہ کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *