عورتوں کو اونچی ایڑی والی سینڈل پہننا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کا اونچی ہیلس والی سینڈل پہننا کیسا ہے
 جواب بحوالہ عنایت فرمائیں 
 سائلہ تاہدہ خان رضویہ پالی راجستھان
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 اونچی ایڑی والی سینڈل مسلم عورتوں کو پہننا جاٸز نہیں اس سے احتراز لازم ہے 
 جیسا کہ اعلی حضرت علیہ رحمۃ الرحمٰن سے سوال ہوا کہ ایڑی والی جوتی یعنی مثل جوتی مردوں کے عورت پہن لے تو درست ہے یا نہیں مردانی جوتی عورت نمازی کے واسطے پاؤں کو ناپاکی سے بچانے کے لئے بہت خوب ہے۔ خیر جیسا شریعت میں حکم ہو
آپ نے اس کے جواب میں ارشاد فرمایا :ناجائز ہے 
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں 

لعن ﷲ المتشبھات من النساء بالرجال والمتشبھین من الرجال بالنساء“ رواہ الائمة احمد والبخاری وابو داؤد والترمذی وابن ماجة عن ابن عباس رضی ﷲ تعالی عنھما
مزید لکھتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺصلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا 
 

لعن ﷲ الرجل یلبس لبسة المرأة والمرأۃ تلبس لبسة الرجل“ رواہ أبو داؤد والحاکم عن ابی ھریرۃ رضی ﷲ تعالٰی عنه بسند

فتاوی رضویہ مترجم ج:٢٢ ص:١٧٣ رضا فاؤنڈیشن لاھور
 اور حضور مفتی اعظم ہند رحمہ اللہ سے سوال ہوا کہ عورتوں کو کھڑی ایڑی کا جوتا پہننا درست ہے؟
آپنے جوابا تحریر فرمایا :جو جوتا مردانہ ہو یعنی جس وضع کا مردوں کے ساتھ خاص ہو عورتوں کو اس کا پہننا درست نہیں

 (فتاوی مصطفویہ صفحہ ٤٥١)
 اور فتاوی فیض الرسول میں ہے: کم اونچی والی سینڈل جو عام طور سے مسلمانوں میں راٸج ہے اس کے پہننے والے پر چونکہ غیر مسلم ہونے کا دھوکہ نہ ہوگا لہذا اس کا پہننا جاٸز ہے ہاں اگر کوٸی سینڈل ان کے لیے اس طرح خاص ہو کہ جسے دیکھ کر غیر مسلم ہونے کا دھوکہ ہو تو اس کا پہننا نا جاٸز

 (فتاوی فیض الرسول جلد ٢ صفحہ ٦٠٠)
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ


نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
 ١١/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *